روس کے یوکرین کے شہر پوکرووسک پر میزائلحملے میں ر ہائشی عمارت تباہ اور 8افراد ہلاک ہوگئے،روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں، تازہ ترین حملہ شہر پوکرووسک کی پرائیوٹ سیکٹر رہائشی عمارت پر ہوا، جس میں ایک ہوٹل اور دکانیں بھی زد میں آئیں،روس کی جانب سے میزائل رات گئے داغے گئے، واقعے میں کم از کم 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،دوسری جانب یوکرین میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو صدر زیلینسکی کی جاسوسی کررہی تھی، یوکرین انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ خاتون یوکرینی صدر زیلینسکی کے قتل کی سازش میں شریک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی