i بین اقوامی

روس کا یوکرین میں مغرب کے کردار پر جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ تبدیل کرنے کا اعلانتازترین

September 02, 2024

روس نے یوکرین جنگ کے دوران مغربی ممالک کے جانب دارانہ کردار کے باعث اپنے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا بیانیہ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ یوکرین جنگ میں مغرب کے اشتعال انگیز کردار کے جواب میں ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بیانیہ تبدیل کریں گے۔سرگئی ریابکوف نے کہا کہ اس حوالے سے کام حتمی مراحل میں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ درستی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا تعلق یوکرین تنازع میں ہمارے مغربی مخالفین کے اشتعال انگیز کردار سے جڑا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی