روس میں ایک اور سینئر فوجی افسر کو مبینہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق 58ویں کمبائنڈ آرمز آرمی کے میجر جنرل ایوان پوپوف کو کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پچھلے چند ہفتوں میں روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف، وزارت دفاع میں پرسنل محکمہ کے سربراہ یوری کزنیتسوف بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔گرفتار دونوں افراد پر بڑے پیمانے پر رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی