i بین اقوامی

روس یوکرین پر موسم بہار میں نئے حملے کر سکتا ہے، نیٹو سربراہتازترین

January 20, 2023

نیٹو عسکری کمیٹی کے صدر ایڈمیرل راب بائیر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر روس یوکرین پر نئے حملے کر سکتا ہے،راب بائیر نے نیٹو رکن ممالک کی مسلح افواج کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ،بائیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس کے اسٹریٹیجک اہداف میں ردو بدل نہیں ہوا ہے اور قوی امکان ہے کہ موسم بہار میں یوکرین پر نئے حملے کر سکتا ہے،یوکرین کا بھی یہی خیال ہے جس کیلیے انہیں تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی