i بین اقوامی

ڈرون حملہ، صدر پوتین کو مارنے کی ناکام کوشش تھی' روسی وزیر خارجہتازترین

May 06, 2023

روس کے وزیر خارجہ نے روس کے صدارتی محل پر کئے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس کے صدارتی محل پر کئے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو روسی صدارتی محل پر ڈرون حملے کا جواب دے گا۔روس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کیف پر روسی صدر کو ڈرون کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم یوکرین کے حکام نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے اس ملک کے صدر ولادیمیر پوتین کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، تاہم اس خبر کے فوراً بعد ہی انہوں نے ڈرون طیارے کو سیکورٹی فورسز کے توسط سے تباہ کرنے کی اطلاع بھی دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ روسی حکام کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور ولادیمیر پوتین بھی محل میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی