امریکی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی خفیہ طور پر روسی صدر پیوٹن سے رابطے میں رہے۔ امریکی میڈیا میں سینئر صحافی باب وڈورڈ کی نئی کتاب وار شائع کی گئی ہے جس کے اقتباسات میں یہ دعوی شامل ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر کو بھیجی۔کتاب میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی خفیہ طور پر روسی صدر پوٹین سے رابطے میں رہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے صحافی کی کتاب میں کیے گئے دعوں کی سختی سے تردید کردی اور کتاب میں کیے گئے دعوں کو افسانوی کہانیاں قرار دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی