ایریزونا پولیس ایک شخص کی تلاش میں ہے جس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سوشل میڈیا پر دھمکی دی ہے،واضح رہے کہ ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے لیے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد کا دورہ کرتے ہوئے کوچیز کائونٹی میں ہیں،شیرف کے دفتر نے بتایا کہ 66سالہ رونالڈلی سیورڈ کے خلاف وارنٹ ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذکورہ شخص کی دھمکی سے زیادہ خوفزدہ نہیں ہوں لیکن وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو برے لوگوں کے لیے بہت برا ہے،واضح رہے کہ 5نومبر کے عام انتخابات سے قبل امیدواروں کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست کے اوائل میں ورجینیا کے ایک شخص پر ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف نائب صدر کملا ہیرس کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا،اس سے قبل دسمبر میں نیو ہیمپشائر کے ایک شخص کو ریپبلکن صدارتی امیدواروں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جولائی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں وہ بال بال بچ گئے تھے، گولی کان کو چھو کر نکلی تھی جس میں دو دیگر زخمی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی