i بین اقوامی

ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لیتازترین

September 13, 2024

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل کملا ہیرس کے خلاف مزید ایک اور صدارتی مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے،سابق صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایک مباحثہ جو بائیڈن کے ساتھ اور ایک کملا ہیرس کے ساتھ ہوا ہے اب کوئی تیسری بحث نہیں ہوگی،اگرچہ ٹرمپ نے منگل کے روز ہیرس کے خلاف مباحثے میں خود کو کامیاب قرار دیا تھا، لیکن چھ ریپبلکن ڈونرز اور ٹرمپ کے تین مشیروں نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خیال میں کملا ہیرس نے بحث میں کامیابی حاصل کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں ٹرمپ اپنی باتوں پر قائم رہنے میں ناکام رہے تھے، خاص طور پر انتخابی منشور کے حوالے سے وہ کوئی متاثر کن جواب نہ دے سکے،واضح رہے کہ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اس مباحثے نے 67.1ملین ٹیلی ویژن ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا،دوسری جانب ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی ووٹرز چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ ایک اور مباحثہ ہو،دو روز قبل جاری ہونے والے رائے عامہ کے ایک سروے کے مطابق 53فیصد نے کہا کہ مباحثہ کملا ہیرس نے جیتا جبکہ 24فیصد نے ٹرمپ کو کامیاب قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی