امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کمیلا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات دنیا کے ارب پتی شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک کو انٹرویو میں کہی، انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کرگئی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45منٹ کے دوران ایکس کائونٹر کے مطابق 1.3ملین افراد انٹرویو سننے کیلئے موجود تھے،خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے انکا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے،یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ایلون مسک 12اگست کو ان کا انٹرویو کریں گے،ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی