i بین اقوامی

ٹرمپ نے دوبارہ امریکا کا صدر بن کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیاتازترین

November 06, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر منتخب ہونے کے ساتھ ہی ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔امریکا کے دو جماعتی نظام میں ٹرمپ پہلے ایسے صدر ہیں جو شکست کے بعد دوبارہ منظر عام پر سربراہ مملکت کے طور پر سامنے آئے ہیں کیونکہ امریکا کے ابتدائی 6 صدور کا تعلق نہ ری پبلیکن سے تھا اور نہ وہ ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدربننے کے ساتھ ہی امریکا کی 248 سالہ تاریخ میں دوسرے ایسے صدر ہیں جو پہلی بار صدر بننے کے بعد دوسری بار صدر کا الیکشن ہارے لیکن تیسری بار وہ پھر وائٹ ہاوس کے مکین بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ گروور کلیولینڈ کے پاس ہے۔سابق امریکی صدر کلیولینڈ پہلی مرتبہ 1885 میں امریکا کے 22 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ جس کے بعد 1888 میں ہونے والے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ایک بار پھر 1893 کے الیکشن میں وہ میدان میں اترے اور فتح یاب ہوکر وائٹ ہاوس کے مکین بن گئے۔امریکا کی تاریخ میں اب تک 46 صدور آ چکے ہیں جن میں ری پبلیکن صدور کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک ری پبلیکن کے 18 نامزد امیدوار صدر بن چکے ہیں جب کہ ڈیموکریٹ کے 16 صدور منتخب ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی