امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بظاہر مصنوعی ذہانت(ا آئی )سے تیار کردہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں امریکی پرچم اوڑھے ایک گھٹنے پر بیٹھے ہوئے اور پوری دنیا کو اپنے کندھوں پر اٹھائے دکھایا گیا ہے۔یہ تصویر یونانی دیومالا کے کردار اٹلس کی یاد دلاتی ہے، جسے روایات کے مطابق آسمانی کرہ اپنے کندھوں پر اٹھانے کی سزا دی گئی تھی جبکہ بعد کی معروف تصاویر میں اسے زمین اٹھائے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے تصویر کے ساتھ کوئی وضاحتی کیپشن تحریر نہیں کیا، تاہم مبصرین کے مطابق اس سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ وہ خود کو دنیا کا بوجھ اٹھانے والی شخصیت کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی 20 سالہ عمر کی تصویر کا موازنہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی 18 سالہ عمر کی تصویر سے کیا۔ٹرمپ نے اپنی فوجی طرز کی یونیفارم میں لی گئی تصویر شیئر کی، جبکہ اوباما کی وہ تصویر استعمال کی جس میں وہ کالج کے زمانے میں دکھائی دیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی