i بین اقوامی

ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیدیاتازترین

October 02, 2024

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا آگ کی لپیٹ میں ہے، مشرق وسطی کی جنگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، صدر منتخب ہوا توخطے سے جنگ کا خاتمہ کرائوں گا،ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس جوبائیڈن کی صورت میں ایک غیر ذمہ دار صدر ہے، اس وقت امریکا کے پاس کوئی قیادت نہیں، ملک بغیر قیادت کے چل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی