i بین اقوامی

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی، عرب میڈیاتازترین

June 04, 2026

عرب میڈیا نے اسرائیلی کاروباری شخصیت کا ٹرمپ اور نیتن یاہو سے متعلق دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے نیتن یاہو کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے اور امریکا میں موجود خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے شوہر کو مطالبات ماننے پر آمادہ کرنے کا کہا۔اسرائیلی کاروباری شخصیت نے دعوی کیا ہے کہ سارا نیتن یاہو نے شوہر پر شدید دبا ئوڈالا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے بعد ازاں ٹرمپ سے رابطہ کیا۔دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کریں گے۔امریکی اخبار کے مطابق جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، جنگ نہیں ہو گی۔امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کو مزید پھیلانا نہیں چاہتی اور سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی