i بین اقوامی

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج اتارنے کے آپشن پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار کا دعویتازترین

July 16, 2026

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مزید آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی جزائر پر امریکی زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی روز کے دوران ہونے والی اعلی سطح کی بریفنگز میں صدر ٹرمپ کو سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ زمینی فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے خلاف فوجی دبا بڑھانے سے متعلق متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق زیر غور آپشنز میں شدید فضائی حملے جوہری سرگرمیوں سے منسلک قلعہ بند تنصیبات پر بمباری جزیرہ خارگ اور دیگر اہم مقامات پر قبضے کی کارروائیاں جبکہ جوہری پروگرام سے منسلک ٹنل کمپلیکس کو بھی ممکنہ ہدف بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔مزید یہ کہ ایرانی توانائی مراکز پر حملوں کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی