سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی خاتون جج کو قتل کی دھمکی دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 43سالہ خاتون ابیگیل جو شری پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس سننے والی جج تانیا چٹکن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،رپورٹ کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر 5اگست کو واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں فون کیا اور امریکی ڈسٹرکٹ جج تانیا چٹکن کے لیے نسل پرستانہ جملے بولتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی،خاتون نے فون کال میں مبینہ طور پر جج سے کہا کہ آپ ہماری نظروں میں ہیں، ہم آپ کو مارنا چاہتے ہیں،پراسیکیوٹر کے مطابق خاتون نے جج کو دھمکی دی کہ اگر ٹرمپ 2024کے الیکشن نہ لڑ سکے تو ہم آپ کو قتل کردیں گے،اس کے علاوہ خاتون نے مبینہ طور پر کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی،جو ٹیکساس کی سیاہ فام ڈیموکریٹ ہیں اور ہیوسٹن کے میئر کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں،حکام کی جانب سے جب خاتون کی فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گھر پر چھاپا مارا گیا تو خاتون نے جج کو دھمکی آمیز کال کرنے کی تصدیق کی۔جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی