i بین اقوامی

ٹرمپ کی صدارت میں واپسی کا مطلب سنوار کا خاتمہ ہے، امریکی سینیٹرتازترین

September 05, 2024

ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ سابق صدر اور دوسرے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ خطے میں زیادہ طاقتور ہو گی۔انہوں نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایران اور اس کے پراکسیوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ایران کو سزا سے بچنے کی اجازت دی۔ ٹرمپ کی صدارت میں واپسی کا مطلب حماس کے رہنما یحیی سنوار کا خاتمہ ہے،انہوں نے کہا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالیں گے تو اسرائیلی قیدی اپنے گھروں کو لوٹ پائیں گے، کیونکہ وہ ایران پر دبائو ڈالیں گے کہ اگر قیدی واپس نہ آئے تو وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر بھی تنقید کی اور انہیں فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی