امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ اور خفیہ جوہری ٹھکانے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب پک ایکس مانٹین کو نشانہ بنانے جا رہے ہیں، ایرانی اس کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس جگہ پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت ہمیں وہاں کوئی ہلچل نظر نہیں آ رہی، ایرانیوں کی جوہری صورتِ حال کچھ خاص اچھی نہیں ہے، جب بھی ہمیں ان کی کسی جوہری سرگرمی کی اطلاع ملتی ہے، ہم اسے بموں سے اڑا دیتے ہیں، اسی لیے وہ اب اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے، ہم بہت جلد اس پہاڑ پر حملہ کرنے والے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم پک ایکس پر گہری نظر اس لیے رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ہمیں وہاں جوہری سرگرمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہمارے پاس ایسے کیمرے ہیں جو خلا سے پک ایکس کے ہر حصے پر گہری نظر رکھ سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی