i بین اقوامی

ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہتازترین

July 15, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباو بڑھادیا۔ حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے لہذا اسرائیلی فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب نیتن یاہو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے حوالے سے اسرائیل کا موقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی