i بین اقوامی

ٹرمپ اور کملا ہیرس کی مسلمان ووٹرز کی حمایت کیلئے بھاگ دوڑتازترین

October 26, 2024

امریکی صدارت اور کانگریس کے انتخابات میں 10 روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور مسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت اور امداد سے اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں تباہی کے باوجود ڈونلڈ ٹر مپ اور کملا ہیرس مسلمان ووٹرز کی حمایت کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔امریکی صدارت کے لیے ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیریس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امریکی امریکی ووٹرز میں عوامی مقبولیت کا تازہ گراف بھی یکساں طور پر 48فی صد اور48فی صد پر آگیا ہے۔تازہ ترین سروے دونوں امیدواروں کی یکساں مقبولیت سخت مقابلہ اور غیر یقینی نتیجہ کی غماز ی کررہا ہے، جیت اور ہار کے نتائج بارے ان سات امریکی ریاستوں پر توجہ مرکوز ہے جنہیں اصل میدان جنگ (Battlegground)اور غیر یقینی (Swing) سیٹٹس کا نام دیا گیا ہے جن میں پنسلوینیا، مشی گن، ایری زونا ، وسکانسن، جارجیا، نارتھ کیر ولینا اور نیواڈا شامل ہیں۔مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹوں کیلئے دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان سخت انتخابی مقابلہ ہوگا۔ جو صدارتی امیدوار جس ریا ست میں عوامی ووٹوں کی اکثریت حاصل کرے گا اس کو مذکورہ ریاست کے طے شاہ تمام الیکٹورل ووٹ حاصل ہو جائیں گے اور امریکا بھر میں 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار منتخب امریکی صدر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی