i بین اقوامی

ٹرمپ انتظامیہ نے طلبا، صحافیوں اور ثقافتی تبادلے پر آنے والوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیئےتازترین

July 17, 2026

ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی طلبا، صحافیوں اور ثقافتی تبادلے پر آنے والوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیئے۔اب غیر ملکی طلبا کو زیادہ سے زیادہ 4 سال کا ویزا ملے گا اور تعلیم مکمل ہونے کے بعد امریکا چھوڑنے کے لیے 60 کے بجائے 30 دن ملیں گے۔ صحافیوں پر بھی پابندی لگادی گئی، چینی صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت صرف 90 دن، دیگر غیر ملکی صحافیوں کے لیے 240 دن مقرر کردیے۔نئے ضوابط کے تحت، اب بین الاقوامی طلبا (ایف ویزا) اور تبادلے کے پروگرام پر آنے والے افراد (جے ویزا) کے قیام کی حد زیادہ سے زیادہ 4 سال ہوگی۔ نئے قوانین کے تحت گریجویٹ طلبا کو دوران تعلیم بغیر اجازت اپنا مضمون تبدیل کرنے یا دوسرے اسکول یا یونیورسٹی میں ٹرانسفر لینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔امریکی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں 18 لاکھ سے زیادہ اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے گئے جو پچھلے سال سے 11 فیصد زیادہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی