i بین اقوامی

رمضان کی 27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد کی آمدتازترین

April 06, 2024

رمضان المبارک کی 27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد مسجد نبوی میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عبادات کیں، امام کعبہ نے فلسطین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ صیام کی ستائیسویں شب لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز تراویح ادا کی اور لیل القدر کی برکات سمیٹیں۔ حرمین شریفین میں لیل القدرکی تلاش میں آئے مسلمانوں کے اجتماع کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا، حرم شریف کی اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریوں میں لوگ عبادت کرتے رہے۔ اس موقع پر مسلم ملکوں کی فلاح و بہبود اور بحرانوں سے نجات کے لیے دعائیں مانگیں گئیں۔ مسجد اقصی میں سخت پہروں اور پابندیوں کے باوجود ہزاروں افراد خصوصی اجتماعات میں شریک ہوئے۔ مسجدالاقصی میں ہزاروں افراد رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے، بیت المقدس سمیت دنیائے اسلام کے دیگر مقامات کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی