اسرائیل پر ایران کے حملے پر ریپبلکن قانون ساز سیخ پا ہو گئے اور وہ بائیڈن حکومت سے ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ،عرب میڈیا کے مطابق ریپبلکن قانون سازوں نے ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ کر دیا ہے، اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے بعد کئی ریپبلکن عہدیداروں نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایران پر بھرپور حملہ کرے،سینیٹر لینڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد امریکا کو اسرائیل کے ساتھ ایک زبردست طریقے سے مربوط ہو کر ایران کی آئل ریفائنریوں کو بڑا حملہ کر کے تباہ کر دینا چاہیے،سینیٹر مارکو روبیو نے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف امریکا کو ایسے براہ راست اور زبردست اقدامات کرنے چاہیے جس سے ایرانی حکومت کی بقا خطرے میں پڑ جائے،اسی طرح کانگریس کے رکن مائیک لالر نے بھی کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو اب ایران کی سرحدوں کے اندر حملہ کرنا چاہیے۔ سینیٹر ٹام کاٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کے لیے دعا کرنی چاہیے اور پھر اپنے مشترکہ دشمنوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی پشت پناہی کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی