i بین اقوامی

ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کاخدشہ ہے، اتوار کو دورہ کرونگا، جو بائیڈنتازترین

October 12, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔ صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج (اتوار) کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر اپنا جرمنی کے دورہ منسوخ کرچکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔واضح رہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ جبکہ 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی