i بین اقوامی

ریاض پر حوثیوں کے حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہتازترین

September 21, 2026

یمن کے ایران نواز حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان جاری تعطل کے باعث سرمایہ کاروں میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت 81 سینٹ یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 104.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 76 سینٹ یا 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ 101.06 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی