مغربی رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 75سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا حکم ہوا میں اڑا دیا ، صیہونی فوج نے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں بمباری کی جس سے یواین کیمپ میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث بڑی تعداد میں شہری جھلس کر شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔جھلسنے کے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہے جبکہ شہادتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ رفح میں واقع اس کے فیلڈ ہسپتال میں لانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ہسپتال بھی بڑی تعداد میں مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 12افراد شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24گھںٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے نصیرات ، غزہ سٹی اور تل السلطان کیمپ کو بھی نشانہ بنیا جس کے نتیجے میں 160فلسطینی شہید ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی