i بین اقوامی

رفح میں فوجی آپریشن پر اسرائیل نے خدشات کو مدنظر رکھا، امریکاتازترین

May 23, 2024

امریکا نے دعوی کیا ہے کہ رفح میں فوجی آپریشن کے معاملے پر اسرائیل نے ہمارے خدشات کو مدنظر رکھا ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سینئر اہلکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں سے پر غزہ کے شہر رفح میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے امریکی خدشات کو مدِنظر رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں اسرائیلیوں نے اپنے منصوبوں کو نئی ترتیب دی ہے، انہوں نے کئی خدشات کو پیشِ نظر رکھا ہے جن کا ہم نے اظہار کیا ہے۔سینئر امریکی اہلکار نے مزید کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی حکام کے ساتھ بات کی تھی، یہ ایک جاری بحث اور بات چیت ہے، بحث تعمیری رہی ہے، اہم بات یہ ہے کہ اصل میں کیا ہوتا ہے، ہم اسرائیلی کارروائیوں کو سبز جھنڈی نہیں دکھاتے یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی