امریکا کے صدر جوبائیڈن نے زخمی فلسطینیوں اور امریکی سمیت غیر ملکی شہریوں کے رفاہ بارڈر کے ذریعے غزہ سے انخلا کو خوش آئند قرار دے دیا،ریاست مینیسوٹا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر غزہ میں موجود متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، مصری صدر اور دیگر لوگوں کے ساتھ مشاورت میں کافی وقت صرف کیا، خاص طور پر قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا،امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں موجود ممالک سے رابطے میں ہے، غزہ میں محصور امریکی شہریوں کی رہائی اور انخلا کا آغاز ہو گیا ہے، اپنے تمام شہریوں کو رفاہ کراسنگ سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی