i بین اقوامی

رابرٹ کینیڈی امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلانتازترین

August 24, 2024

رابرٹ کینیڈی جونیئر امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبردار ہو گئے اور انہوں نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اپنی مہم ختم کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔ ایک پریس کانفرنس میں دستبردار ہونے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد رابرٹ کینیڈی ایری زونا میں ایک انتخابی مہم کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شامل ہو گئے۔ رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے کئی ڈیموکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے، رابرٹ کینیڈی سابق ڈیموکریٹ صدرجان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔ ادھر، کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرزکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی