i بین اقوامی

پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مذمتتازترین

January 31, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نیپشاو پولیس لائنز مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کی ہے،سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ پر حملہ خاص طور پر کراہت آمیز ہے،دوجارک نے کہا ہے کہ گٹرس نے حملے کی مذمت کی، ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے ماحول میں عبادت سمیت دینی و اعتقادی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی