i بین اقوامی

پہلی بار سمندری ڈرونز کا استعمال، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دیتازترین

July 14, 2026

امریکی سینٹ کام نے ایران میں آبدوز اور جہازوں کی مرمت کے مرکز پر ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔امریکی سینٹ کام کے مطابق گزشتہ روز امریکا نے ایران پر حملوں میں پہلی بار کورسیئر سمندری ڈرونز کا استعمال کیا۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ بندر عباس نیول بیس پر ان حملوں سے ایران کی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں پر دوبارہ حملے کرنا شروع کر دیے ہیں جن کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے بھی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی