امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے گھر کے تہہ خانے سے چیری اور بیریز کی درجنوں بوتلیں انتہائی محفوظ حالت میں برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرینِ کو یہ دریافت ایک آثارِ قدیمہ کے منصوبے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران ہوئی ہے۔مائونٹ ورنن کے ماہر آثار قدیمہ جیسن بوروز کے مطابق 250سال قبل مکمل طور پر محفوظ کی گئی خوراک کی دریافت کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے،250سال بعد تازہ پھل کی دریافت بہت زبردست ہے،پائی جانے والی کچھ بوتلوں میں پھلوں کے پورے ٹکڑے پائے گئے، جن کی شناخت چیری کے طور پر ہوئی جبکہ گڑھوں سے نکالی گئی دوسری بوتلوں میں گوس بیری یا کرنٹ بھی موجود تھے۔ تاہم، اس کی تصدیق کے لیے ٹیسٹنگ جاری ہے۔مائونٹ ورنن امریکی محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر دریافت ہونے والے پھلوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر رہا ہے جبکہ بوتلوں سے نکلنے والے 50سے زیادہ چیری کے بیجوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا ان میں سے کوئی اگایا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی