جنوبی ا امریکی ملک پیرو 7.2شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیرو کے جنوبی علاقوں میں آیا جبکہ زلزلے کی گہرئی 28کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد تاحال سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی،حکام کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی