i بین اقوامی

پینٹاگون کا عراق میں ٹارگٹڈ حملے کی ناکامی کا اعتراف ، مزید 900فوجی مشرق وسطی پہنچ گئےتازترین

October 27, 2023

پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے ٹارگٹ حملے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ، مزید 900امریکی فوجی مشرق وسطی پہنچ گئے ، عالمی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں کم از کم 12 اور شام میں 4 حملے کئے گئے ، اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر حملوں میں 20سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں، نئی تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کی حفاظت اور فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دفاعی حملے 17اکتوبر کو ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف حملوں کے سلسلے کا جواب ہیں، ان کے فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے، یہ تعیناتی خطے میں اسرائیل فلسطین جنگ مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے،ان حملوں کا حکم امریکی صدر جو بائیڈن نے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی