i بین اقوامی

پیجردھماکے امریکا، اسرائیل کی مجرمانہ ذہنیت کے عکاس ہیں، اسرائیل کے اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایرانی صدرتازترین

September 19, 2024

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پیجر دھماکے امریکا اور اسرائیل کی مجرمانہ ذہنیت کے عکاس ہیں ، لبنان میں دھماکوں سے اسرائیل کے اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اور مغربی ملک اسرائیلی جرائم کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ادھر ترک صدرنے بھی لبنان میں الیکٹرک ڈیوائسز دھماکوں کی مذمت کی ہے ، رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی، پیجر دھماکوں کے بعد لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،مصری وزیرخارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ واقعات کو لبنان کی خودمختاری کے خلاف سمجھتے ہیں ۔یورپی یونین کی جانب سے بھی پیجر دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے لبنان میں پیجر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز بلا لیا ۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ کے آغاز کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا مرکز شمال کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی