i بین اقوامی

پیجر حملے، اسرائیل کو مزاحمتی گروپوں کا جواب جلد بھگتنا ہوگا، سربراہ پاسداران انقلابتازترین

September 20, 2024

ایرانی پاسداران انقلاب کور نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مزاحمتی محاذ سے تباہ کن جواب کا سامنا کرنا ہوگا،پاسداران کے کمانڈر حسین سلامی نے یہ دھمکی لبنان میں اسرائیل کے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد جاری کیے گئے بیان میں دی ہے، عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے یہ دہشت گردانہ حملے بلا شبہ صہیونی بوکھلاہٹ اور مسلسل ناکامی کی وجہ سے ہیں، تاہم اسرائیل کو جلد ان کا جواب بھگتنا پڑے گا،حسین سلامی کا ایران کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والا یہ بیان حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو ایک پیغام کی صورت بھیجا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی