i بین اقوامی

پیجر دھماکوں کا اسرائیل ذمہ دار ہے، دشمن کو سزا دی جائے گی، حزب اللہتازترین

September 18, 2024

لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر ڈیوائسز میں ایک ساتھ دھماکوں کے بعد حزب اللہ کا اہم بیان سامنے آگیا،عرب میڈیا کے مطابق منگل کی دوپہر لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے کئی اراکین زخمی ہوئے،پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے متعلق تمام حقائق، معلومات کی جانچ کے بعد اسرائیل کو مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں،حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والی اس مجرمانہ جارحیت کا مکمل ذمہ دار دشمن اسرائیل ہے، فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، غدار اور مجرم دشمن کو اس جارحانہ فعل کی سزا ضرور دی جائے گی،بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پیجر دھماکوں میں محفوظ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی