i بین اقوامی

پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200عسکریت پسند پکڑ لیے،افغان طالبان کا دعویتازترین

September 28, 2023

افغان طالبان نے پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200عسکریت پسند پکڑ نے کا دعوی کیا ہے ، طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلی سطح کے وفد کے مذاکرات میں بتائیں، طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے،اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کیساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی