i بین اقوامی

پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ترجمان طالبان حکومتتازترین

October 05, 2023

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں،میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں کو الٹی میٹم دیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بغیر دستاویزات کے رہ رہے تمام افغان شہریوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ قید ہوگی یا انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی