i بین اقوامی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024میں دنیا کی بہترین مارکیٹقرارتازترین

September 20, 2024

امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اور معاشی اشارے کافی مثبت آ رہے ہیں،بلوم برگ کے مطابق 100انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہونے کے باعث 2024میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے،بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بیرونی خریداری اور بہتر معاشی اشاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت کیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرزخریدے ہیں جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس پچھلے ریکارڈ کے 1.1فیصد اضافے کے ساتھ 81459پر بند ہوا۔ جس نے دن کے اوائل میں ایک نئی بلندی 81865کو چھوا تھا،بلومبرگ کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی 87ملین ڈالر کی خریداری ہوئی جو 2014کے بعد سب سے زیادہ ہے،جس کے باعث رواں برس گیج میں 30فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن ہے۔ اس طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس سال عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک رہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں، ملک کے کرنٹ اکانٹ بیلنس میں بھی بہتری آئی ہے اور مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے کیونکہ افراط زر تقریبا قابو میں ہے،بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جولائی میں ایف ٹی ایس ای رسل کے ذریعے پاکستان کو سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ کا درجہ دے دیا گیا، اس فیصلے کا اطلاق 23ستمبر سے ہوگا،جس کے باعث بہر حال معاشی صورت حال میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم کئی مثبت اشاروں کے باعث مجموعی صورت حال بہتر نظر آتی ہے،وینگارڈ گروپ انکارپوریٹڈ مجموعی طور پر 160ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی اسٹاک رکھتا ہے، اور توقع ہے کہ اس میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح فرٹیلائزر اور توانائی کے شعبوں میں بہتری اور اضافے کی کافی گنجائش ہے،اس صورت حال میں ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈھی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سرمایہ کاری جاری رہے گی کیوں کہ پاکستان اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت سستا ہے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی