i بین اقوامی

وسطی سوڈان میں نیم فوجی دستوں کا حملہ، درجنوں بچوں سمیت 150افراد کی ہلاکت کا خدشہتازترین

June 07, 2024

سوڈان میں نیم فوجی ریپڈ ریسپانس فورس کے وسطی سوڈان کے گائوں میں حملے میں 35بچوں سمیت 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت 150افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔برطانوی میڈیاکی رپورٹ کے آر ایس ایف کی جانب سے فوجی پوزیشنوں سمیت مختلف دیہات پر کیے گئے تازہ حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا، آر ایس ایف نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی