چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے)کے عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم کی دوسری کانفرنس شروع ہوگئی۔ کانفرنس 3 روز جاری رہے گی جس کا موضوع "عالمی ترقی، مشترکہ سلامتی" ہے۔ اس میں افتتاحی تقریب، ذیلی فورمز، گول میز اور نمائشوں سمیت 30 سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، کاروباری نمائندے اور اسکالرز عالمی ترقی اور سلامتی کے جدید ترین مسائل جیسا کہ غذائی ، مالی اور توانائی تحفظ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کانفرنس کی میزبانی بوآ فورم برائے ایشیا اور ہونان کی صوبائی عوامی حکومت مشترکہ طور پرکر رہی ہے۔ بوآ فورم برائے ایشیا کا پہلا عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم چھانگ شا میں 2021 میں منعقد ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی