امریکی عدالت نے ہونڈوراس کے سابق صدر ہرنینڈزکومنشیات اسمگلنگ کے جرم میں 45سال قید کی سزا سنا دی۔رنینڈیزمارچ میں امریکا میں کوکین درآمد کرنیکی سازش میں مجرم قراردئیے گئے۔جج نے سماعت کے دوران انہیں اقتدار کا بھوکا دو چہروں والا سیاست دان کہہ ڈالا۔ ان پر منشیات سمگلروں سے لاکھوں ڈالر رشوت لینے کابھی الزام عائد ہے،55 سالہ ہرنینڈز امریکا کے اتحادی سمجھے جاتے تھے،وہ دوہزارچودہ سے دوہزاربائیس کیدوران ہونڈوراس کے صدر رہے۔انہیں اپریل 2022میں امریکا کے حوالے کیا گیا۔تب سے وہ بروکلین جیل میں قید تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی