i بین اقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیاتازترین

June 03, 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔نیویارک کی عدالت کے جج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 11جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020کے انتخابات میں نتائج بدلنے کی کوشش سے متعلق جارجیا کیس سمیت مزید تین کرمنل مقدمات اور فلوریڈا میں خفیہ دستاویزات سے متعلق مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی