i بین اقوامی

وینزویلا کے صدر کی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی شدید مذمتتازترین

October 10, 2023

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے غزہ میں اسرائیلی فورسس کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی عمارتوں پر اندھا دھند بمباری فلسطینی عوام کی نسل کشی کے مترادف ہے، مادورو نے کہا کہ اسرائیل پہلے بھی کئی بار غزہ میں "قتل عام" کر چکا ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ میں، جن عمارتوں میں شہری آباد ہیں ان کو اندھا دھند نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہر طرف بمباری ہو رہی ہے، عورتیں اور بچے ہر روز مر رہے ہیں۔ میں دنیا بھر کے اپنے تمام مسلمان بھائیوں، عیسائیوں اور یہودیوں سے کہتا ہوں، آئیے اقوام متحدہ سے فوری جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کریں،مادورو نے کہا کہ امن مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے چاہئیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کا دفاع کریں گے، مادورو نے کہا کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے دو ریاستی حل کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں ایردوان سے مکمل طور پر متفق ہوں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے منصفانہ اور مکمل امن کا حصول ضروری ہے، یقین ہے کہ ایردوان، ایک رہنما کے طور پربہترین طریقے سے ثالثی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے اعلاقے میں جنگ بندی کرنے اور منصفانہ امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی