i بین اقوامی

واشنگٹن،کیپیٹل ہل حملہ کیس کے پہلے ملزم کو 4سال سے زائد قید ، جرمانے کی سزاتازترین

August 28, 2024

کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو 4سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا،امریکی میڈیاکے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ نے حملہ آور مائیکل اسپارکس کو 4سال اور 5ماہ کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر 2000ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا،سرکاری وکیل کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد اسپارکس کو 3سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا، مائیکل اسپارکس کو مارچ میں وفاقی جیوری نے شہری بینظمی میں قصوروار ٹھہرایا تھا،یاد رہے کہ مائیکل اسپارکس کو 6جنوری کو کیپیٹل ہل میں موجود ہونے پر کئی معمولی جرائم میں بھی قصوروار قرار دیا تھا،کیپیٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے موقع پر مائیکل اسپارک اور ان کے دوستوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہم اس بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں،کیپیٹل ہل پر حملے سے 3روز قبل بھی مائیکل اسپارک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جائے، یہ باغی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی