i بین اقوامی

وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیقتازترین

September 23, 2023

وال اسٹریٹ جرنل نے بھی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق کردی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔ بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کی دہشتگردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں کینیڈا کی تحقیقات ختم ہو جائیں گی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام نے جمہوریت کے علمبردار اور خود کو جمہوریت کی ماں کہنے والے بھارت کو بے نقاب کیا ہے۔ نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس سے واپسی کے چند دن بعد، وزیراعظم ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت پر کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔ وزیراعظم ٹروڈو کے پاس ٹھوس شواہد ہونے کے باعث کینیڈا کے قریبی اتحادیوں یعنی امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حمایت کا اعلان کیا۔ بھارت کے بعد کینیڈا سکھوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں 750,000 سے زائد سکھ رہائش پذیر ہیں۔ ان میں سے ایک جگمیت سنگھ ہیں، جو نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے خالصتان کے حامی رہنما اور وزیراعظم ٹروڈو کے گورننگ اتحاد میں جونیئر پارٹنر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی