i بین اقوامی

واحد شخص ہوں جو روس یوکرین جنگ کو ختم کر کے عالمی جنگ کو روک سکتا ہوں ، ٹرمپ کا دعویتازترین

August 29, 2024

ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی آپریشن سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے،ٹرمپ کا دعوی ہے کہ وہ واحد شخص ہیں جو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ختم کر کے عالمی جنگ کو روک سکتے ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین روس ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ تیسری عالمی جنگ قریب ہے۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ اوول آفس پہنچنے سے پہلے صدارتی انتخاب جیتنے کے فورا بعد میں روس اور یوکرین کے درمیان اس خوفناک جنگ کو ختم کر دوں گا اور میں اسے بہت جلد کروں گا۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب نے جنگ کو انتہا تک بڑھا دیا، پیسکوف نے کہا کہ مغرب کے بہت سے ممالک براہ راست اور سادہ الفاظ میں جنگ کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں، کرسک کے علاقے میں ہونے والے آپریشن سے ملتے جلتے حملے یقینا ایسے اقدامات ہیں جو کشیدگی کو مکمل طور پر بڑھاتے ہیں۔ لہذا فکر مند ہونا ناگزیر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی