ہوائی کے جنگل میں لگنے والی آگ پر حکام نے کہا ہے کہ اگر وارننگ جاری کر دی جاتی تو جانیں نہیں بچائی جاسکتی تھیں،ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔ جس میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور 3ہزار کے قریب عمارتیں تباہ ہوئیں۔ 6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا اور 1ہزار سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں،دوسری جانب وارننگ نہ دینے پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا وارننگ سسٹم ہونے کے باوجود یہ بروقت کام نہ آسکا،موئی ایمریجنسی حکام کے مطابق انہیں سائرن نہ بجانے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اموات کو روکا نہیں جاسکتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی