i بین اقوامی

نپولین کے پستول نیلامی میں 1.69ملین یورو میں فروختتازترین

July 08, 2024

فرانس کے شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کی دو نایاب پستول نیلامی میں 16لاکھ 90ہزار یورو میں فروخت ہوئی ہیں۔پیرس کی اسلحہ ساز کمپنی لوئس مارن گوسیٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ان نایاب ہتھیاروں کی قیمت ماہرین کے مطابق 12لاکھ سے 15لاکھ یورو کے درمیان متوقع تھی، لیکن یہ پستول 50کروڑ 95لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام ہوئیں۔ان پستولوں کی نیلامی اوسینٹ نیلامی گھر نے فونٹینبلا محل کے قریب کی جہاں نپولین نے 1814میں تخت سے دستبرداری کے بعد اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔یہ پستول فرانس کی وزارت ثقافت کی جانب سے حال ہی میں قومی خزانے کے طور پر درجہ بندی کیے جانے اور ان کی برآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔نپولین کی پستولوں کو سونے اور چاندی سے سجایا گیا ہے، اور پروفائل میں نپولین کی ایک نقش شدہ تصویر ہے۔کہا جاتا ہے کہ وہ 12اپریل 1814کی رات کو غیر ملکی افواج کے ہاتھوں اپنی فوج کی شکست کے بعد خود کو ہلاک کرنے کے لئے ان کا استعمال کرنا چاہتا تھا۔فروخت میں پستول کا اصل ڈبہ اور مختلف لوازمات بشمول پاڈر ہارن اور مختلف پاڈر ٹیمپنگ سلاخیں بھی شامل تھیں۔نیلامی کرنے والے جین پیئر اوسنات نے کہا کہ ان اشیا کے ساتھ نپولین کی تصویر بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی