i بین اقوامی

نیتن یاہو کاجنگی معاہدے میں اپنے جنگی مقاصد کی تکمیل کیلئے دوبارہ جنگ کی اجازت کا مطالبہتازترین

July 08, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنیکی اجازت بھی ہونی چاہیے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدے کے تحت حماس کو مصری سرحد سے اسلحہ اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور معاہدے میں لکھا جائے کہ مسلح عسکریت پسند شمالی غزہ واپس نہیں آئیں گے۔،اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنا آیا جب حماس اپنے اس مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا ہے کہ اسرائیل معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے مستقل جنگ بندی کا عہد کرے گا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اس بات کی اجازت دیگی کہ 6ہفتے کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی